Zair-e-Tameer Madaris

{01} الحمدللہ عزّوجلّ دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان و بیرونِ مُلک 2100 سے زائد مدارس قائم ہیں نیز نئے مدارس کے قیام کا سلسلہ بھی جاری رہتا ہے۔

{02} بعض ایسی خالی جگہیں بھی موجود ہیں جہاں مَدرسہ بنانے کی ضرورت ہے اورجو مدارس چل رہیں ہیں ان میں بعض مدارس ایسے ہیں کہ جنہیں نئے سرے سے تعمیرکرنے کی ضرورت ہے اور بعض مدارس ایسے ہیں کہ جن میں کچھ تعمیراتی کام اور مرمت کی ضرورت ہے ۔

{03} کئی عاشقانِ رسول اس بات کی خواہش رکھتے ہیں کہ وہ اپنے عزیز و اقرباء (بالخصوص مرحوم والدین)کے ایصالِ ثواب کے لئے مدارس کی تعمیرات میں حصّہ لیں۔ ایسے عاشقانِ رسول اللہ عزوجل کی رضا پانے اور ثواب کمانے کی نیّت سے مدارس المدینہ کی تعمیرات میں اپنی استطاعت کے مطابق حصّہ لے سکتے ہیں۔

دعوت اسلامی الحمدللہ عزوجل دین اسلام کی خدمت میں مصروف عمل ہے حفظ و ناظرہ کی تعلیم کے لئے مدرستہ المدینہ یا پھر عالم بنانے کے لئے جامعۃ المدینہ جیسے ادارے ہوں یا اسلامی بنیادی تعلیم کے ساتھ اسکولنگ سسٹم دارالمدینہ ہو یاکہ بغیر کسی ایڈورٹا ئزکے چلنے والا مدنی چینل ،یہ سب آپکے تعاون سے چل رہے ہیں دعوت اسلامی آپ کے دیئے ہوئے چندہ کو جہاں مناسب سمجھے گی خرچ کرے گی اس بات کے اختیار کے ساتھ آپ اپنا حصہ شامل کیجئے۔ان شاء اللہ عزوجل آپ کی رقم نیک اور جائز کام میں ہی خرچ ہوگی۔

نوٹ: آپ کی دی ہوئی زکوٰۃ ، فطرہ ودیگر صدقات واجبہ کو شرعی رہنمائی کے مطابق خرچ کیا جاتا ہے۔

شاخ(مدرسۃالمدینہ) نیو کراچی 5J
پتا نیو کراچی سیکٹر 5J، نزد ڈی کا موڑ ST24
تعمیر ات کی نوعیت مکمل تعمیرات از بنیاد
مدرسہ کا رقبہ 450گز
اخراجات کا تخمینہ 400000