{01} مدرسۃالمدینہ میں شعبۂ حفظ ، ناظرہ ، مدرس کورس اور تجوید و قراء ت کورس کی تکمیل کے بعد طلبہ کو سند بھی جاری کی جاتی ہے۔
{02} سند جاری کرنے سے قبل امتحان کا انعقاد کیا جاتا ہے اور امتحان میں کامیابی کے بعد ہی سند جاری کی جاتی ہے ۔
{03} شعبۂ حفظ و ناظرہ کے سند امتحان کا انعقاد ہر ماہ جبکہ مدرس کورس و تجوید و قراء ت کورس کے سند امتحان کا انعقادکورس کی تکمیل پر کیا جاتا ہے۔
{04} شعبۂ حفظ و ناظرہ میں اسناد کا اجراء سال میں ایک بار ماہِ ربیع النّور شریف میں اجتماعِ تقسیمِ اسناد میں کیا جاتا ہے ۔
{05} شعبۂ مدرس کورس و تجوید قراء ت کورس میں اسناد کا اجراء سال میں تین باریعنی ہر چار ماہ بعد اجتماعِ تقسیمِ اسناد میں کیا جاتا ہے ۔