Imtehani Karkardagi

{01} مدرسۃالمدینہ میں شعبۂ امتحان کے تحت ہر تین ماہ بعد تمام مدنی منّوں اور مدنی منّیوں کا تعلیمی و اخلاقی امتحان لیا جاتا ہے ۔

{02} ہرامتحان کے بعد ہر مدنی منّے و مدنی منّی کے تعلیمی و اخلاقی امتحان میں حاصل کئے گئے نمبروں اور امتحانی کیفیت کواس امتحانی کارکردگی کارڈپر تحریر کیا جاتا ہے ۔

{03} ہرامتحان کے بعدیہ امتحانی کارکردگی کارڈ ہر مدنی منّے و مدنی منّی کے گھر بھی بھیجاجاتا ہے تاکہ سرپرست بھی اپنے مدنی منّےیا مدنی منّی کی تعلیمی و اخلاقی کارکردگی سے آگاہ رہیں ۔

{04} سرپرست اس امتحانی کارکردگی کارڈ پر اپنے تاثرات و دستخط تحریر فرما کر واپس مَدرسے میں جمع کرواتے ہیں ۔

{05} اس امتحانی کارڈپر شیخِ طریقت امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے مدنی منّوںا و رمدنی منّیوں کی دینی تربیت کے حوالےسے سرپرستوں کے لئے بہت اہم چند مدنی پھول بھی تحریر ہیں ۔نیز گھر میں پڑھنے کے حوالے سے بہتر اوقات کار اورقوّتِ حافظہ کے لئے وِرد بھی دیا گیا ہے ۔

{06} ہر مدنی منّے و مدنی منّی کی تعلیمی و اخلاقی امتحانی کارکردگی کو مدرسے میں مُدرس و مُدرسہ اور ناظم و ناظمہ دیکھتے ہیں اورکارکردگی کمزور ہونے کی صورت میں اسے دور کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔

{07} شعبۂ مدنی قاعدہ و ناظرہ اور شعبہ حفظ دونوں کا الگ الگ امتحانی کارکردگی کارڈ ترتیب دیا گیا ہے ۔