{01} بچے/بچیوں کی روزانہ کی تعلیمی کارکردگی کے اندراج کے لئے یومیہ تعلیمی کارکردگی فارم ترتیب دیا گیا ہے یعنی آج اس بچےیا بچی نے سبق میں کتنی سطریں یا کلمات سنائے اور اس کا سبق کس پارے یاتختی کے کس رکوع یا سطرپر ہے نیز سبقی ومنزل میں کون کون سے پارے یا تختیاں سنائیں۔
{02}ہر بچے / بچیاں کے داخلے کے بعد پہلے دن سے ہی یہ کارکردگی فارم بنا لیا جاتا ہے اور ماہ مکمل ہونے پر بچے /بچی کی انفرادی (پرسنل) فائل میں لگا دی جاتی ہے۔
{03} اس کارکردگی فارم کے ذریعے سرپرست ، مُدرس/مُدرسہ اور ناظم /ناظمہ بچے / بچیوں کی کارکردگی سے بروقت مطلع رہتے ہیں۔
{04} اس کارکردگی فارم کے ذریعے کون سی تختی یا پارہ کب شروع ہوا اور کتنے دنوں میں مکمل ہوا یہ کارکردگی بھی دیکھی جاسکتی ہے۔
{05} بچے / بچیوں کے سبق ، سبقی اور منزل کے ناغوں کی نشاندہی بھی اس کارکردگی فارم کے ذریعے بآسانی ہو جاتی ہے۔
{06} اس کارکردگی فارم کو پُر کرنے کے حوالے سے مُدرس/مُدرسہ کو اور اس کی تفتیش کرنے کے حوالے سے ناظم/ناظمہ کوباقاعدہ تحریری نکات بناکردیئے گئے ہیں تا کہ اسے پُر کرنے اور اس کی تفتیش میں کسی قسم کی غلطی اور دشواری نہ ہو ۔