تعارف

مدرسۃ المدینہ

ملک و بیرون ملک حفظ و ناظرہ کے ہزاروں مدارس بنام "مدرسۃ المدینہ" (بوائز و گرلز، شارٹ ٹائم، رہائشی) قائم ہیں۔ دعوتِ اسلامی کے مدرسۃ المدینہ سے اب تک مجموعی طور پر لاکھوں بچے اور بچیاں قرآنِ کریم حفظ کرنے کی سعادت پا چکے ہیں جبکہ ناظرہ مکمل کرنے والوں کی تعداد بھی لاکھوں میں ہے۔ملک و بیرونِ ملک مدرسۃ المدینہ (بوائز و گرلز) کی تعداد ہزاروں میں ہے اور ان میں لاکھوں بچے اور بچیوں کو حفظ و ناظرہ کی مفت تعلیم دی جا رہی ہے۔

مدرسۃ المدینہ میں بالخصوص اسکول میں پڑھنے والے بچوں کو قرآنِ کریم کی تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے مدرسۃ المدینہ (شارٹ ٹائم) میں کم وقت (ڈیڑھ، 2 گھنٹے) کے لیے صبح یا شام کے اوقات میں ناظرہ قرآنِ کریم کی مفت تعلیم دی جاتی ہے۔ "رہائشی مدارس المدینہ" میں قیام پذیر طلباء کو حفظ و ناظرہ کی مفت تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ، ان کے قیام و طعام کا بھی انتظام کیا جاتا ہے۔ الحمدللہ عزوجل! شعبہ مدرسۃ المدینہ کے تحت وقتاً فوقتاً مختلف کورسز کا سلسلہ بھی ہوتا رہتا ہےمثلاً مدرس کورس، نظامت کورس، تجوید و قراءت کورس، قاعدہ ناظرہ کورس وغیرہ۔

مدارس المدینہ بوائز

  • بچوں کے وہ مدارس جن کے اوقات کا دورانیہ 8 گھنٹے یعنی صبح 08:00 تا 04:00 ہے انہیں مدارس المدینہ بوائز کا نام دیاگیا ہے ۔
  • یہ مدارس غیرِ رہائشی بچوں کے لئے ہیں یعنی ان مدارس میں بچوں کو قیام وطعام کی سہولت فراہم نہیں کی جاتی ۔
  • ان مدارس میں مدنی قاعدہ اورناظرہ قراٰنِ پاک کی تکمیل کے بعدبالخصوص شعبۂ حفظ القراٰن کی تعلیم دی جاتی ہے۔
  • مدارس المدینہ بوائز میں 5سال تک کی عمر کے بچوں کو داخلہ دیا جاتا ہے۔

مدارس المدینہ رہائشی

  • بچوں کےوہ مدارس جن میں ان کو قیام وطعام کی سہولت دی جاتی ہے انہیں رہائشی مدارس المدینہ کا نام دیا گیا ہے ۔
  • ان مدارس میں تعلیم و تربیت کے مختلف اوقات کار کا کل دورانیہ 12 گھنٹے ہے۔
  • ان مدارس میں مدنی قاعدہ اورناظرہ قرآنِ پاک کی تکمیل کے بعدبالخصوص حفظ القرآن کی تعلیم دی جاتی ہے۔نیز یہاں بچوں کی اخلاقی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔
  • ان مدارس میں بچوں کو پنج وقتہ با جماعت نماز کے ساتھ ساتھ نوافل (تہجد، اشراق و چاشت اور اوابین) کی بھی ترکیب ہوتی ہے۔ علاوہ ازیں طلباء کرام دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں (فجر کے لئے جگائیں، مدنی حلقہ،مدنی درس، ہفتہ وار اجتماع، مدنی مذاکرہ وغیرہ) میں بھی حصہ لیتے ہیں۔
  • رہائشی مدارس میں بچوں کو منزل کی دہرائی بہترین انداز میں کروائی جاتی ہے۔
  • رہائشی مدارس میں 12سال کی عمر تک کے بچوں کو داخلہ دیا جاتا ہے۔

مدارس المدینہ شارٹ ٹائم

  • بچوں کے وہ مدارس جن کے اوقات کا دورانیہ 1 گھنٹہ،2گھنٹے اور 3 گھنٹےانہیں مدارس المدینہ شارٹ ٹائم کا نام دیا گیا ہے ۔
  • شارٹ ٹائم مدارس مختلف اوقات میں لگتے ہیں:
    • شارٹ ٹائم الف 1 گھنٹہ( بعدِ فجر)اور3 گھنٹے( صبح 08:00 تا 11:00بجے )
    • شارٹ ٹائم ب 2گھنٹے(دوپہر02:00 تا 04:00 بجے)
    • شارٹ ٹائم ج 1 گھنٹہ(بعدِ عصر) اور2 گھنٹے (شام04:30 تا 06:30بجے)
  • ان مدارس میں بالخصوص ناظرہ قراٰنِ پاک کی تعلیم دی جاتی ہے۔
  • یہ مدارس بالخصوص اسکول میں پڑھنے والے طلباء کی سہولت کے لئے کھولے گئے ہیں تا کہ صبح اسکول جانے والے دوپہر میں اوردوپہر میں اسکول جانے والے صبح میں نیزجو ان دونوں اوقات میں نہ آسکیں وہ دیگراوقات میں قراٰنِ پاک کی تعلیم حاصل کر سکیں۔
  • شارٹ ٹائم مدارس میں 5سال کی عمر تک کے بچوں کو داخلہ دیا جاتا ہے۔

مدرسۃ المدینہ کورسز

  • مدرسۃ المدینہ کا ایک شعبہ "مدرسۃ المدینہ کورسز"بھی ہے ۔چونکہ مدارس المدینہ کی ملک و بیرونِ ملک بے شمار شاخیں قائم ہیں جس میں مُدرسین کی ایک بڑی تعداد کی ضرورت رہتی ہے۔
  • آئے دن نئے مدارس کا قیام ، پرانے مدارس میں نئے درجات کا اضافہ وغیرہ کے پیشِ نظر اس شعبے کا قیام عمل میں لایا گیا ہےتاکہ اس شعبے کے تحت نئے مُدرسین تیا رکئے جا سکیں نیز پہلے سے پڑھانے والے مُدرسین میں بھی مزید تدریسی صلاحیتیں پید اکی جاسکیں۔
  • اس شعبے کے تحت قرآنِ پاک پڑھنے اور پڑھانے کے حوالے سے(ملک و بیرونِ ملک) درج ذیل مختلف کورسزکروائےجاتے ہیں:
  • 1. تجوید و قراء ت کورس (رہائشی) : 12 ماہ
  • 2. مُدرس کورس (رہائشی) :5 ماہ
  • 3. قاعدہ ناظرہ کورس (رہائشی) :7ماہ
  • 4. تربیت معلّم کورس (رہائشی) : 12 دن
  • تجوید و قراء ت کورس میں 18سال ،مدرس کورس میں 20 سال،معلم کورس میں 25سال جبکہ قاعدہ ناظرہ کورس میں 18سال کی عمر سے داخلہ دیا جاتا ہے۔
  • نوٹ: کورسز کے طلبہ کرام کو تین وقت کا معیاری کھانا اور قیام کی بہترین سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔  

    شعبہ مُدرسہ کورس

    • شعبہ تجوید و قراء ت اور مُدرس کورس بوائز کی طرح مدرسۃالمدینہ گرلز میں بھی شعبہ مُدرسہ کورس قائم ہے۔
    • اس شعبے کے تحت قراٰنِ پاک پڑھنے اور پڑھانے کے حوالے سے(ملک و بیرونِ ملک) درج ذیل مختلف کورسز کروائےجاتے ہیں:
      • مُدرسہ کورس (غیر رہائشی ) : 163 دن
      • قاعدہ ناظرہ کورس (غیررہائشی ) : 10ماہ
      • تربیتی معلّمہ کورس (رہائشی) : 41 دن
    • ان تمام کورسز میں 17سال کی عمر سے اسلامی بہنوں کوداخلہ دیا جاتا ہے۔

    مدارس المدینہ گرلز

    • بچیوں کے وہ مدارس المدینہ جن کے وقات کا دورانیہ 8 گھنٹے یعنی صبح 8:00تا4:00 بجے تک ہے انہیں مدارس المدینہ گرلز کا نام دیا گیا ہے۔
    • بچیوں کے مدارس المدینہ غیررہائشی ہوتے ہیں یعنی رہائشی نہیں ہوتے انہیں قیام و طعام کی سہولت فراہم نہیں کی جاتی۔
    • مدارس المدینہ گرلز میں فی سبیل اللہ تعلیم دی جاتی ہے ان مدارس المدینہ میں مدنی قاعدہ اور ناظرہ قرآن ِ کریم کی تکمیل کے بعد بالخصوص شعبہ حفظ القرآن کی تعلیم دی جاتی ہے۔
    • مدارس المدینہ گرلز میں 6سال کی عمرسے بچیوں کو داخلہ دیا جاتا ہے اور اسلامی تہذیب سے معموریونیفارم کا نفاذبھی ہے۔
    • قرآن ِ کریم پڑھانے کے ساتھ ساتھ بچیوں کو نماز، دعائیں، ایمانیات و عقائد، عبادات، اخلاقیات، سنتیں اورآداب بھی سکھائے جاتے ہیں۔
    • مدارس المدینہ گرلز میں ہرایک پڑھنے والی بچی کی پرسنل فائل تیارکی جاتی ہے جس میں اس بچی کا مکمل ریکارڈ ہوتا ہے۔
    • مدارس المدینہ گرلز میں امتحانات کا سلسلہ، بچیوں میں حسنِ قرات جائزہ، تکمیل اور کامیابی پر بچیوں کے لیے اسناد جاری کی جاتی ہیں۔

    مدارس المدینہ شارٹ ٹائم(گرلز)

    • بچیوں کے وہ مدارس المدینہ جن کے اوقات کا دورانیہ 2 گھنٹے اور3 گھنٹے ہوتے ہیں انہیں مدارس المدینہ گرلز شارٹ ٹائم کا نام دیا گیا ہے۔
    • شارٹ ٹائم مدارس المدینہ 3 اوقات میں لگتے ہیں۔ ایک کلاس کا ٹائم صبح 8:00 سے 11:00 بجے تک، دوسری شارٹ ٹائم کلاس کاٹائم11:00 سے 1:00 بجے تک، تیسری شارٹ ٹائم کلاس کا ٹائم2:00سے4:00 بجے تک ہے۔
    • مدارس المدینہ گرلز میں فی سبیل اللہ تعلیم دی جاتی ہے ان مدارس المدینہ میں بالخصوص مدنی قاعدہ اور ناظرہ قرآن ِ کریم پڑھایا جاتا ہے۔
    • شارٹ ٹائم مدارس المدینہ میں 6سال کی عمرسے بچیوں کو داخلہ دیا جاتا ہے اور اسلامی تہذیب سے معموریونیفارم کا نفاذبھی ہے۔
    • شارٹ ٹائم مدارس بالخصوص اسکول میں پڑھنے والی طالبات کی سہولت کے لیے کھولے گئے ہیں تاکہ صبح اسکول جانے والی دوپہرمیں اور دوپہر میں اسکول جانے والی صبح میں قرآنِ کریم کی تعلیم حاصل کرسکیں۔
    • جوبڑی اسلامی بہنیں صبح میں گھروں کی مصروفیت سے کچھ دیرسے فارغ ہوتی ہیں اور دوپہرمیں ان کی کچھ نہ کچھ ذمہ داری ہوتی ہے ان کی سہولت اور آسانی کے لیے 11:00 سے 1:00 بجے والی کلاس پڑھائی جاتی ہے۔
    • مدارس المدینہ گرلز شارٹ ٹائم میں ہرایک پڑھنے والی بچی کا تکمیلی جدول فارم تیارکیا جاتا ہے جس میں ان کی تعلیم کا مکمل ریکارڈ ہوتا ہے۔
    • مدارس المدینہ میں امتحانات کا سلسلہ ، بچیوں میں حسنِ قرات جائزہ، تکمیل اورکامیابی پر بچیوں کے لیے اسناد کا اجراء بھی ہوتا ہے۔
    • قرآن ِ کریم پڑھانے کے ساتھ ساتھ بچیوں کو نماز، دعائیں، ایمانیات و عقائد، عبادات، اخلاقیات، سنتیں اورآداب بھی سکھائے جاتے ہیں۔