{01} یوں تومدارس المدینہ میں ناظمِ مدرسہ ہر درجے کے تمام بچوں کا(ترتیب وار) تعلیمی و اخلاقی امتحان لیتا ہے لیکن تعلیمی و اخلاقی معیار کو مزید بہتر کرنے کے لئے ہر 3 ماہ بعد ہر درجے کے تمام بچوں کا تعلیمی و اخلاقی امتحان ایک ساتھ لیا جاتا ہے اور یہ امتحان مدرسے کے ناظم نہیں لیتے بلکہ شعبۂ امتحان کے تحت مقرر کردہ مفتشین سے باقاعدہ جدول بنا کرکروایا جاتا ہے ۔
{02} شعبۂ امتحان کے تحت ہر 3 ماہ بعد سال میں کل 4 امتحانات ہوتے ہیں ۔
٭ سہ ماہی
٭ ششماہی امتحان
٭ نو ماہی امتحان
٭ سالانہ امتحان
{03} امتحان لینے کے بعد جو ایّام بچتے ہیں ان ایّام میں مفتشین جن درجات کے مدرسین کو تدریسی تربیت کی ضروت ہوتی ہے، ان مدرسین کی تدریسی تربیت بھی فرماتے ہیں۔