مدنی عطیات

الحمدللہ عزوجل عاشقان رسول کی مدنی تحریک دعوت اسلامی 100 سے زائد شعبوں میں سنتوں کی خدمت میں مشغول ہے۔ دعوتِ اسلامی اپنے تمام شعبہ جات میں دینِ متین کی خدمت میں پیش آنے والی مالی ضروریات کو اپنے مدنی عطیات سے پورا کرتی ہے۔بے شمار عاشقانِ رسول ان مدنی کاموں میں ہونے والے اخراجات میں حسبِ توفیق اپنا اپنا حصّہ ملا کر دنیا و آخرت کی بھلائیاں سمیٹتے ہیں۔ دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات میں سے شعبہ مدرسۃالمدینہ پر مدنی عطیات کا ایک بہت بڑا حصّہ صَرف ہوتا ہے۔ مجلس مدرسۃالمدینہ کی یہ خواہش اور کوشش ہے کہ دنیا بھر میں قائم مدارس المدینہ اخراجات کے اعتبار سے خود کفیل ہو جائیں تاکہ دعوتِ اسلامی کے اخراجات میں سے ایک بھاری خرچ کم کر کے دنیا بھر میں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کو مزید ترقی دی جا سکے اور یہ اسی صورت میں ممکن ہے کہ مدرسۃالمدینہ کے اخراجات عاشقانِ رسول اپنے ذمے لے کر مدارس المدینہ کی ترقی و ترویجِ تعلیمِ قراٰن کا ذریعہ بن جائیں ۔یقینا اس عظیم مدنی کام میں حصہ لینا نہ صرف دنیا ئے اسلام کی ترقی کا سبب ہو گا بلکہ ان سب خوش نصیب عاشقانِ رسول کی دنیا و آخرت کی کامیابی کا بھی ذریعہ ہو گا۔