Courses

قراٰنِ مجید ،فرقانِ حمید اللہ تعالٰی کی وہ آخری اور مکمل کتاب ہے جسے ا للّٰہ تبارک وتعالٰی نے اپنے پیارے محبوب( صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّم)پر نازل فرمایا ۔یہ وہ مُقَدَّس کتاب ہے جس نے بھٹکی ہوئی انسانیت کو سیدھے راستے کی طرف رہنمائی فرمائی اور بے شما ر منکرینِ خدا وررسول عزوجل (صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّم)اسی کلامِ مجیدکی بدولت اسلام قبول کرکے کائنات کے عظیم رہنما بن گئے۔یہی وہ صحیفۂ آسمانی ہے جولاتعداد مسلمانوں کے سینوں میں محفوظ ہے۔ قرآنِ مجید ہی وہ کتابِ مُبین ہے جو ہر قسم کے تغَیَّروتبدّل، تحریف وترمیم کے بغیر موجود ہے ۔اس کو دیکھنا ،چُھونا ،پڑھنا عبادت ہے ۔اس پر عمل دونوں جہاں میں سعادتمندی و کامیابی کا ذریعہ ہے۔قُراٰن پر عمل کرنے کی سعادت حاصل کرنے کے لئے تعلیماتِ قُراٰنی کا جاننا ضروری ہے ۔

الحمدللّٰہ عزوجل! شیخِ طریقت امیرِ اہلسنت بانئ دعوتِ اسلامی حضرتِ علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی (دامت برکاتہم العالیہ)کے فیضانِ کرم قراٰن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی تادمِ تحریر دنیا کے تقریباً190ممالک میں92سے زائد مختلف شعبہ جات میں مدنی کام کرنے میں مصروفِ عمل ہے، شیخِ طریقت امیرِ اہلسنت(دامت برکاتہم العالیہ)کی دعاؤں اور سرکارِ بغداد حضورِ غوثِ پاک رضی اللہ عنہ کے فیضان سے دن بدن دعوتِ اسلامی ترقی کے منازل طے کر رہی ہے۔

اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں

اے دعوتِ اسلامی تیری دھوم مچی ہو

تعارف شعبہ فیضانِ تجویدوقراءت و مدرس کورس

کورسز اور اس کے تعلیمی نصاب کی مدت و تفصیل

نمبرشمار کورسز مدتِ کورس تعلیمی نصاب
1 فیضانِ تجویدوقرأت کورس 12ماہ مدنی قاعدہ،کتاب علم التجوید،ضیاءالقراءت،فوائدِمکیہ،جامع الوقف،جزری،قراٰنِ کریم ترتیل،حدر،فرض علوم ،عقائدواعمال اورمعمولاتِ اہلسنت،تدریسیو تنظیمی مدنی پھول اوراخلاقی تربیت
2 مدرس کورس (مقیم) 126دن مدنی قاعدہ ، کتاب علم التجوید،قراٰنِ پاک حدر،ترتیل،عقائد و اعمال و معمولاتِ اہلسنت،فرض علوم،تدریسی و تنظیمی و انتظامی مدنی پھول،طریقۂ تدریس،اخلاقی تربیت
3 مدرس کورس(جزوقتی) 126دن مدنی قاعدہ ، کتاب علم التجوید،قراٰنِ پاک حدر،ترتیل،عقائد و اعمال و معمولاتِ اہلسنت، فرض علوم،تدریسی و تنظیمی و انتظامی مدنی پھول،طریقۂ تدریس،اخلاقی تربیت
4 مدرس کورس (مقیم) 8ماہ مدنی قاعدہ ، کتاب علم التجوید،قراٰنِ پاک حدر،ترتیل،عقائد و اعمال و معمولاتِ اہلسنت، فرض علوم،تدریسی و تنظیمی و انتظامی مدنی پھول،طریقۂ تدریس،اخلاقی تربیت
5 قاعدہ ناظرہ کورس (مقیم) 10ماہ مدنی قاعدہ،قراٰنِ پاک حدر(ناظرہ ) کتاب نماز کے احکام سے وضو، غسل،نماز اور دیگرفرض علوم،اخلاقی تربیت
6 تربیتی معلم کورس(مقیم) 30دن 2سالہ تجویدوقراءت کورس کی تکمیل اور اس کے امتحان میں کامیاب ہونے والے وہ اسلامی بھائی جو
2 سالہ تجوید و قراءت کورس کا درجہ پڑھانا چاہتے ہیں انہیں 30دن کا تربیتی معلم کورس کروایا جاتا ہے
7 تربیتی معلم کورس(مقیم) 12دن مدرس کورس کی تکمیل اور اس کے امتحان میں کامیاب ہونے والے وہ اسلامی بھائی جو مدرس کورس کا درجہ پڑھانا چاہتے ہیں انہیں 12دن کا تربیتی معلم کورس کروایا جاتا ہے ۔
8 تربیتی معلم کورس(مقیم) 7دن مدرس کورس کی تکمیل اور اس کے امتحان میں کامیاب ہونے والے وہ اسلامی بھائی جو 10ماہ قاعدہ ،ناظرہ کورس کا درجہ پڑھانا چاہتے ہیں انہیں 7دن کا تربیتی معلم کورس کروایا جاتا ہے ۔

شعبہ فیضانِ تجویدوقراءت و مدرس کورس

دعوتِ اسلامی کے92 سے زائدشعبہ جات میں سےایک شعبہ مدرسۃالمدینہ کورسزبھی ہے جسے شعبۂتجویدوقراءت و مدرس کورس بھی کہا جاتا ہے، اس شعبے کے تحت پاکستان کے مختلف شہروں کے علاوہ بیرونِ مُلک میں بھی قراٰنِ کریم تجوید کے ساتھ پڑھنے اور پڑھانے کے حوالے سے مختلف کورسز کروائے جاتے ہیں۔

فیضانِ تجویدوقراءت کورس(12ماہ) کا

قراٰنِ پاک کواس کے جملہ قواعد کے مطابق خوش الحانی سےپڑھنے کے خواہشمند اسلامی بھائیوں کومدرسۃالمدینہ کے شعبۂ کورسز کے تحت 12 ماہ کافیضانِ تجوید و قراءت کورس کروایا جاتا ہے ۔
الحمدللہ عزوجل مدارسُ المدینہ و دیگر مدارسِ اہلِسنّت کے حفاظ طلباء و دیگر اسلامی بھائیوں کے لیے 12ماہ کا فیضانِ تجویدوقراءت کورس کروایا جاتا ہے۔
۔۔2سالہ تجویدوقراءت کورس میں داخلہ کے لیے اسلامی بھائی کی عمرکم از کم 12 سے 15 سال ہو۔
۔۔2سالہ تجویدوقراءت کورس میں ر وایت حفص بطریق شاطبی مکمل پڑھائی جاتی ہے ۔
۔۔حدر ،تدویر ، ترتیل میں قرآن کر یم کو خوش آوازی سے پڑھنے کی مشق بھی کروائی جاتی ہے ۔
۔۔دو سالہ کورس کے دورانیہ (24) ماہ میں ،ہر چار ماہ کا تعلیمی نصاب کا جدول الگ الگ بنایا گیا ہے۔
۔۔جس میں ہر 4ماہ کےنصاب کی تکمیل کے بعدامتحان بھی لیاجاتاہے۔

دو سالہ تجوید وقراء ت کورس کانصاب

نمبرشمار علوم و فنون کُتُب
1 ترجمۃ القرآن منتخب آیات احکام اور 30 پارہ مکمل ترجمہ کے ساتھ
2 مدرس کورس (مقیم) مدنی قاعدہ ، علم التجوید ، ضیاء القراء ت ، فوائد مکیہ ، جامع الوقف ، المقدمۃ الجزریۃ،تحفۃ الاطفال
3 حدرو اجراء حدرمکمل قرآن کریم مع اجرا ء قواعد
4 مشق و ترتیل مشق ترتیل میں مکمل عمّہ پارہ ، مختلف سورتیں اور رکوعات
5 فرائض علوم کتاب چندے کے بارے میں سُوال و جواب ،مختلف مسائل پر مبنی 92سوالات وجوابات،کتاب کفریہ کلمات کے بارے میں سوال وجواب
6 فقہ نماز کے احکام ، کتاب فیضانِ فرض علوم، ،بہارِ شریعت حصہ 16،گلدستہ عقائد و اعمال،
7 مدنی پھول سنتیں اور آداب ، تدریسی ،تنظیمی و انتظامی مدنی پھول
8 منزل کی پختگی بعد نمازِ ظہر حفاظ طلباء کے منزلوں کی دور

امتحان کی تفصیل:-

امتحان نمبر1 کے تعلیمی نصاب کے جدول میں کتاب علم التجوید/مدنی قاعدہ/حدر1تا5پارے/ترتیل عمہ پارہ/فرض علوم شامل ہے
امتحان نمبر2 کے تعلیمی نصاب کے جدول میں کتاب ضیاء القراءت/مدنی قاعدہ/حدر1تا10پارے/ترتیل عمہ پارہ/فرض علوم شامل ہے
امتحان نمبر3 کے تعلیمی نصاب کے جدول میں کتاب فوائدِ مکیہ/مدنی قاعدہ/حدر1تا15پارے/ترتیل عمہ پارہ/فرض علوم شامل ہے
امتحان نمبر4 کے تعلیمی نصاب کے جدول میں کتاب جامع الوقف/مدنی قاعدہ/حدر1تا20پارے/ترتیل عمہ پارہ/فرض علوم شامل ہے
امتحان نمبر5 کے تعلیمی نصاب کے جدول میں کتاب مقدمۃ الجزری/مدنی قاعدہ/حدر1تا25پارے/ترتیل عمہ پارہ/فرض علوم شامل ہے
امتحان نمبر6 کے تعلیمی نصاب کے جدول میں کتاب تحفۃ الاطفال/مدنی قاعدہ/حدر1تا30پارے/ترتیل عمہ پارہ/فرض علوم شامل ہے

مدرس کورس 126دن کا تعارف

درسۃالمدینہ میں تدریس کے خواہشمند اسلامی بھائیوں کو مدرس کورس کروایا جاتا ہے تاکہ یہ مدنی منّوں کو بہتر انداز سے تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ ان کی اخلاقی تربیت بھی کرسکیں ۔
۔۔۔مدرس کورس مقیم 126دن کے درجات میں ان خواہندا اسلامی بھائیوں کو داخلہ دیا جاتا ہے جنھیں قراٰنِ کریم دُرست مخارج سے بہتر پڑھنا آتا ہو۔
۔۔۔126دن کا یہ کورس رہائشی ہوتا ہے ۔
۔۔۔کورس میں شامل تمام طلباء کو مجلس کی طرف سے قیام و طعام کی بہترین سہولت بھی فراہم کی جاتی ہے۔
۔۔۔داخلہ شرائط میں 20 سال عمر ہونا ضروری ہے۔
۔۔۔جدول کے مطابق تعلیمی،اخلاقی ،تدریسی اورتنظیمی حوالے سے طلباء کی تربیتکی جاتی ہے۔
۔۔۔اس کورس میں وضو ،غسل،نماز،ودیگرفرض علوم بھی سکھائے جاتے ہیں۔
۔۔۔کورس کی نصابی کتاب فیضانِ اسلام سے اسلام کے بنیادی عقائدو اعمال و معمولاتِ اہلسنت کے حوالے سے تربیت کا سلسلہ بھی ہوتا ہے۔
۔۔۔کورس کے طلباء نمازِ عصر تا مغرب مدرسے کے اطراف میں جاکر علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت و چوک درس بھی دیتے ہیں۔
۔۔۔کورس کی تکمیل کے بعد مجلس تفتیش فی القراءت کے تحت امتحان بھی لیا جاتا ہے۔
۔۔۔کورس میں کامیاب ہونے والے طلباء کو مجلس کی طرف سے اجتماعِ تقسیمِ اسناد میں مدرس کورس کی سند بھی پیش کی جاتی ہے۔
۔۔۔کورس میں کامیاب اسلامی بھائیوں کو مدارس المدینہ میں تدریسی خدمات کا موقع دیا جاتا ہے۔

قاعدہ ناظرہ کورس(مقیم) کا تعارف

وہ اسلامی بھائی جو قراٰنِ پاک درست پڑھنا نہیں جانتے انہیں قاعدہ ناظرہ کورس کروایا جاتا ہے ۔
۔۔۔کورس میں شامل طلباء کو طعام قیام کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں ۔
۔۔۔داخلہ کے لئے عمر کم از کم20 سال ہونا ضروری ہے۔
۔۔۔اس کورس میں مدنی قاعدہ و ناظرہ قراٰنِ پاک کے علاوہکتاب نماز کے احکام سےوضو ،غسل،نماز،ودیگرفرض علوم بھی سکھائے جاتے ہیں۔
۔۔۔کورس کے طلباء نمازِ عصر تا مغرب مدرسے کے اطراف میں جاکر علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت و چوک درس دیتے ہیں۔
۔۔۔کورس کی تکمیل کے بعد امتحان میں کامیاب ہونے والے طلباء کو تکمیلِ قاعدہ ناظرہ کورس کی اسنادجاری کی جاتی ہے۔

کارکردگی:-

(۱) الحمدللّٰہ عزوجلمدرس کورس کے درجات درج ذیل شہروں میں جاری ہیں۔
*کراچی* حیدرآباد * بھلوال* فیصل آباد* راولپنڈی * ڈیرہ اسماعیل خان*لاہور* گوجرانوالہ*ملتان
(۲) الحمدللّٰہ عزوجل اس وقت پاکستان کے درج ذیل شہروں میں قاعدہ ناظرہ کورس کے درجات چل رہے ہیں۔
*باب المدینہ کراچی *رحیم یار خان *لیّہ * گوجرانوالہ*لاہور*سرگودھا*مدنی سہرہ (مانسہرہ) * ہری پور ہزارہ