تکمیلی جدول

تکمیلی جدول فارم

{01} مدنی قاعدہ ، ناظرہ قراٰنِ پاک اور حفظ القراٰن کتنی مدت (مہینوں یا سالوں) میں مکمل ہونا چاہئے اس کے لئے تکمیلی جدول فارمز ترتیب دیئے گئے ہے ۔

{02} شعبۂ’’ مدنی قاعدہ ‘‘کے تکمیلی جدول فارم میں ہر تختی اور’’ حفظ و ناظرہ‘‘کے تکمیلی جدول فارم میں ہر پارے کی تکمیلی مدت (ممتاز اور بہتر کیفیات کے اعتبار سے الگ الگ) دی گئی ہے ۔

{03} جدول میں 2 طرح کی کیفیات دی گئی ہیں ۔ ایک ممتاز اور دوسری بہتر ۔

{04} اوّل کوشش تو یہ ہوتی ہے کہ مدنی منّے/ مدنی منّی کا سبق سب سے اچھی کیفیت یعنی ممتاز میں چلایا جائے تا کہ کم سے کم ایّام میں تکمیل کروائی جا سکے یا پھر کم از کم بہتر کیفیت میں چلایا جائے تاکہ مدنی منّے/ مدنی منّی کے وقت کا ضیاع نہ ہو ۔ ٭ …بہتر کیفیت سے نیچے کمزور کیفیت شمار کی جاتی ہے۔

{05} اس جدول میں تختی یا پارہ کب شروع اور کب ختم ہوا ، اور اس دوران کتنی تعطیلات آئیں ، پھر تکمیل کے ایّام کتنے بنے اوران تکمیلی ایّام کے مطابق اس کی تکمیلی کیفیت کیا رہی ،کا مکمل اندراج ہوتا ہے ۔

{06} شعبۂ’’ مدنی قاعدہ ‘‘میں مقررہ تختیوں اور’’ حفظ و ناظرہ‘‘میں ہر پارے کی تکمیل پراگلی تختی یانیا پارہ شروع کرنے سے قبل تکمیل شدہ تختیوں یا پارے کا ناظم/ناظمہ امتحان لے کرمجموعی امتحانی کارکردگی اس فارم پر بھی تحریر کرتا ہے/کرتی ہے ۔

{07} حفظ و ناظرہ کی تکمیل کے بعدسند جاری کرنے سے قبل اسناد امتحان لیا جاتا ہے جس میں اسی فارم کے ذریعے حفظ و ناظرہ کی تکمیل کی تصدیق کی جاتی ہے ۔

{08} مدنی منّوں/مدنی منّیوں کی عمر اور صلاحیت کو مد نظر رکھتے ہوئے شعبے کے اعتبار سے درجہ ذیل تکمیلی جدول فارمز ترتیب دیئے گئے ہیں۔

٭ … تکمیلی جدول فارم برائے شعبۂ مدنی قاعدہ ( للبنین کل وقتی و مقیم ) … جدول نمبر 1.

٭ … تکمیلی جدول فارم برائے شعبۂ مدنی قاعدہ (للبنین کل وقتی ومقیم) … جدول نمبر 2.

٭ … تکمیلی جدول فارم برائے شعبۂ مدنی قاعدہ (للبنین جزوْوقتی(

٭ … تکمیلی جدول فارم برائے شعبۂناظرہ ( للبنین کل وقتی و مقیم ) … جدول نمبر 1.

٭ … تکمیلی جدول فارم برائے شعبۂ ناظرہ ( للبنین کل وقتی و مقیم ) … جدول نمبر 2.

٭ … تکمیلی جدول فارم برائے شعبۂ ناظرہ (للبنین جزوْوقتی)

٭ … تکمیلی جدول فارم برائے شعبۂ حفظ ( للبنین کل وقتی و مقیم ) … جدول نمبر 1.

٭ … تکمیلی جدول فارم برائے شعبۂ مدنی قاعدہ ( للبنات کل وقتی) … جدول نمبر 1

٭ … تکمیلی جدول فارم برائے شعبۂ مدنی قاعدہ ( للبنات کل وقتی ) … جدول نمبر 2