تعارف

مدارس المدینہ مقیم( للبنین )

  • مدنی منّوں کےوہ مدارس جن میں مدنی منّوں کو قیام وطعام کی سہولت دی جاتی ہے انہیں مقیم مدارس انہیں مقیم مدارس للبنین کا نام دیا گیا ہے ۔
  • ان مدارس میں تعلیم و تربیت کے مختلف اوقات کار کا کل دورانیہ 12 گھنٹے ہے۔۔
  • ان مدارس میں مدنی قاعدہ اورناظرہ قراٰنِ پاک کی تکمیل کے بعدبالخصوص شعبۂ حفظ القراٰن کی تعلیم دی جاتی ہے۔
  • قیم مدارس میں 12سال کی عمر سے مدنی منّوں کو داخلہ دیا جاتا ہے۔

مدارس المدینہ کُل وقتی( للبنین )

  • مدنی منّوں کے وہ مدارس جن کے اوقات کا دورانیہ 8 گھنٹے یعنی صبح 08:00 تا 04:00 ہے انہیں کل وقتی مدارس للبنین کا نام دیاگیا ہے ۔
  • ہ مدارس غیرِ مقیم مدنی منّوں کے لئے ہیں یعنی ان مدارس میں مدنی منّوں کو قیام وطعام کی سہولت فراہم نہیں کی جاتی ۔
  • ان مدارس میں مدنی قاعدہ اورناظرہ قراٰنِ پاک کی تکمیل کے بعدبالخصوص شعبۂ حفظ القراٰن کی تعلیم دی جاتی ہے۔
  • کل وقتی مدارس میں 5سال کی عمر سے مدنی منّوں کو داخلہ دیا جاتا ہے۔

مدارس المدینہ جُزْوْ وقتی( للبنین )

  • مدنی منّوں کے وہ مدارس جن کے اوقات کا دورانیہ 1 گھنٹہ،2گھنٹے اور 3 گھنٹےانہیں جُزْوْ وقتی مدارس للبنین کا نام دیا گیا ہے ۔
  • جُزْوْ وقتی مدارس مختلف اوقات میں لگتے ہیں!
  • جُزْوْوقتی’’ الف‘‘ 1 گھنٹہ( بعدِ فجر)اور3 گھنٹے( صبح 08:00 تا 11:00(جُزْوْوقتی’’ ب‘‘ 2گھنٹے(دوپہر02:00 تا 04:00( اور جُزْوْوقتی’’ ج‘‘ 1 گھنٹہ( بعدِ عصر) اور2 گھنٹے (شام04:30 تا 06:30) ۔
  • ان مدارس میں بالخصوص ناظرہ قراٰنِ پاک کی تعلیم دی جاتی ہے۔
  • یہ مدارس بالخصوص اسکول میں پڑھنے والے طلباء کی سہولت کے لئے کھولے گئے ہیں تا کہ صبح اسکول جانے والے دوپہر میں اوردوپہر میں اسکول جانے والے صبح میں نیزجو ان دونوں اوقات میں نہ آسکیں وہ دیگراوقات میں قراٰنِ پاک کی تعلیم حاصل کر سکیں۔
  • جُزْوْ وقتی مدارس میں 5سال کی عمر سے مدنی منّوں کو داخلہ دیا جاتا ہے۔

شعبۂ تجوید و قراء ت و مُدرس کورس( للبنین )

  • مدرسۃ المدینہ کا ایک شعبۂ ’’ تجوید و قراء ت اور مُدرس کورس ‘‘ بھی ہے ۔
  • ونکہ مدرسۃا لمدینہ مُلک و بیرونِ مُلک بے شمار شاخیں قائم ہیں ۔جس میں مُدرسین کی ایک بڑی تعداد کی ضرورت رہتی ہے ۔
  • آئے دن نئے مدارس کا قیام ، پرانے مدارس میں نئے درجات کا اضافہ وغیرہ کے پیشِ نظر اس شعبے کا قیام عمل میں لایا گیا ہےتاکہ اس شعبے کے تحت نئے مُدرسین تیا رکئے جا سکیں نیز پہلے سے پڑھانے والے مُدرسین میں بھی مزید تدریسی صلاحیتیں پید اکی جاسکیں۔
  • اس شعبے کے تحت قراٰنِ پاک پڑھنے اور پڑھانے کے حوالے سے( مُلک و بیرونِ مُلک) درج ذیل مختلف’’ کورسز ‘‘کروائےجاتے ہیں ۔
    • تجوید و قراء ت کورس ( مقیم ) ۔۔۔ 2 سالہ
    • مُدرس کورس ( مقیم ) ۔۔۔ 126 دن
    • مُدرس کورس ( مقیم ) ۔۔۔ 8ماہ
    • مُدرس کورس ( جزوْ وقتی ) ۔۔۔ 126 دن
    • قاعدہ ناظرہ کورس ( مقیم ) ۔۔۔ 10ماہ
    • تربیتی معلّم کورس ( مقیم ) ۔۔۔ 30 دن
    • تربیتی معلّم کورس ( مقیم ) ۔۔۔ 12 دن
    • تربیتی معلّم کورس ( مقیم ) ۔۔۔ 7 دن
  • تجوید و قراء ت کورس میں 12سال ،مدرس کورس میں 20 سال،معلم کورس میں 25سال جبکہ قاعدہ ناظرہ کورس میں 18سال کی عمر سے داخلہ دیا جاتا ہے۔

شعبۂ مُدرسہ کورس( للبنات )

  • شعبۂ ’’ تجوید و قراء ت اور مُدرس کورس للبنین‘ ‘ کی طرح مدرسۃالمدینہ للبنات میں بھی شعبۂ ’’ مُدرسہ کورس ‘‘ قائم ہے۔
  • اس شعبے کے تحت قراٰنِ پاک پڑھنے اور پڑھانے کے حوالے سے( مُلک و بیرونِ مُلک) درج ذیل مختلف’’ کورسز ‘‘کروائےجاتے ہیں ۔
    • مُدرسہ کورس (غیر مقیم ) ۔۔۔ 163 دن
    • قاعدہ ناظرہ کورس (غیرِ مقیم ) ۔۔۔ 10ماہ
    • تربیتی معلّمہ کورس ( مقیم ) ۔۔۔ 41 دن
  • ان تمام کورسز میں 17سال کی عمر سے اسلامی بہنوں کوداخلہ دیا جاتا ہے۔

مدارس المدینہ کُل وقتی( للبنات )

  • مدنی منّیوں کے وہ مدارس جن کے اوقات کا دورانیہ 8 گھنٹے یعنی صبح 08:00 تا 04:00ہے انہیں کل وقتی مدارس للبنات کا نام دیا گیا ہے ۔
  • مدنی منّیوں کے مدارس غیر مقیم ہوتے ہیں یعنی انہیں قیام وطعام کی سہولت فراہم نہیں کی جاتی ۔
  • ان مدارس میں مدنی قاعدہ اورناظرہ قراٰنِ پاک کی تکمیل کے بعدبالخصوص شعبۂ حفظ القراٰن کی تعلیم دی جاتی ہے۔
  • کل وقتی مدارس میں 5سال کی عمر سے مدنی منّیوں کو داخلہ دیا جاتا ہے۔

مدارس المدینہ کُل وقتی( للبنات )

  • مدنی منّیوں کے وہ مدارس جن کے اوقات کا دورانیہ 1 گھنٹہ،2گھنٹے اور 3 گھنٹے انہیں جُزْوْ وقتی مدارس للبنات کا نام دیا گیا ہے ۔
  • جُزْوْ وقتی مدارس مختلف اوقات میں لگتے ہیں!
  • جُزْوْوقتی’’ الف‘‘ 1 گھنٹہ( بعدِ فجر) اور3 گھنٹے( صبح 08:00 تا 11:00(جُزْوْوقتی’’ ب‘‘ 2گھنٹے(دوپہر02:00 تا 04:00(اور جُزْوْوقتی’’ ج‘‘ 2گھنٹے (سہہ پہر03:00 تا 05:00) ۔
  • ان مدارس میں بالخصوص ناظرہ قراٰنِ پاک کی تعلیم دی جاتی ہے۔
  • یہ مدارس بالخصوص اسکول میں پڑھنے والی طالبات کی سہولت کے لئے کھولے گئے ہیں تا کہ صبح اسکول جانے والی دوپہر میں اور دوپہر میں اسکول جانے والی صبح میں نیزجو ان دونوں اوقات میں نہ آسکیں وہ دیگراوقات میں قراٰنِ پاک کی تعلیم حاصل کر سکیں۔
  • جُزْوْ وقتی مدارس میں 5سال کی عمر سے مدنی منّیوں کو داخلہ دیا جاتا ہے۔